حیدرآباد: ہٹڑی پولیس نے منشیات فروش دھرلیا،50لیٹر شراب برآمد

282

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہٹڑی پولیس کی کاروائی2 ملزمان بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ سمیت گرفتارتھانہ ہٹڑی کی پولیس نے علی آباد ہالہ ناکہ کے قریب چھاپا مار کارروائی میں منشیات فروش سہراب کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی عبدالمجید موقع سے فرار ہوگیا،گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 50 لیٹر کچی شراب برآمد کرکے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ہٹڑی پولیس نے مزید ایک اور کارروائی میں سوئی گیس آفس کے قریب سے اسٹریٹ کرمنل بلالخان کو 30 بور پستول بمعہ 4 راؤنڈز سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔