کندھکوٹ ،شبیر احمد میرانی تنظیم  اساتذہ ضلع کندھکوٹ کے صدر منتخب

331

کندھ کوٹ(پ ر)سال2020-21ء کیلیے ارکان کی کثرت رائے سے شبیر احمد میرانی ضلع کندھ کوٹ کے صدر اور عبدالمالک سولنگی سیکرٹری منتخب ہوگئے ،ارکان نے ووٹ کے ذریعے غلام اکبر حبیب اللہ پٹھان کو نائب صدر،عبدالرحمن کو جوائنٹ سیکرٹری ،ذوالفقار علی کو سیکرٹری نشرو اشاعت، اور حافظ عمر فاروق کو ناظم شعبہ تعلیم متاثرین منتخب کرلیا۔جبکہ شبیر احمد میرانی اور عبدالمالک سولنگی صوبائی انتظامیہ کے رکن ہوں گے ۔ سیکرٹری مالیات کا اضافی عہدہ فی الحال عبدالمالک سولنگی کے پاس ہوگا۔ ناظم انتخاب پروفیسر محمد عثمان میمن نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔