بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان قومی اسکواڈ سے باہر

71

لاہور(جسارت نیوز) بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان قومی اسکواڈ سے باہر۔نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔گزشتہ روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوگئی، ڈاکٹر کی جانب سے متعددمرتبہ چک اپ کے باوجود بخار میں کمی نہیں آئی ، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا کہ اسکواڈ میں
شامل دیگر کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پش نظر فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کے ساتھ23 نومبر کی صبح روانہ نہیں ہوں گے۔بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر آئسولیٹس کردیا گیاہے۔