فوج سیاست میں مداخلت کرے گی تو نام بھی لیا جائے گا ، سربراہ پی ڈی ایم

302

 

پشاور( خبرایجنسیاں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علما اسلام ف کے امیرمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت کرے گی تو نام بھی لیا جائے گا۔پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کر چکے ،میدان چھوڑنا گناہ کبیرہ ہے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک ٹرمپ چلا گیا، اب پاکستانی ٹرمپ کو بھی چلتا کریں گے،ملک میں ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جوبن پر ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نہ پنڈی اور نہ آبپارہ کی رائے چلے گی، فیصلہ عوام کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنوری حکومت کا آخری مہینہ ہے، ان کو گھر جانا پڑگا۔بلاول نے
کہا کہ سلیکٹڈ کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہا ہے، پہلے آٹا، چینی اور تیل کا بحران تھا، اب گیس کا بحران بھی پیدا ہوگا، ان حکمرانوں کی وجہ سے آٹا، چینی، گھی، پیٹرول، گیس اور آلو مہنگا ہوگیا، موجودہ حکومت میں لوگ مرغی تو کیا انڈا بھی نہیں خرید سکتے۔پی ڈی ایم کے جلسے سے حیدر ہوتی، اخترمینگل ، عبدالمالک ، امیر مقام اور اور آفتاب خان شیر پاؤ نے بھی خطاب کیا۔