روس:کورونا وائرس سینی ٹائزر پینے سے 7 افراد ہلاک

44

ماسکو (آن لائن) روس میں سینی ٹائزر پینے کی وجہ سے7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 ابھی بھی بسترمرگ پر ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔ یہ واقعہ علاقہ یاکوتیہ میں پیش آیا جہاں رات گئے جاری ایک پارٹی میں مشروب کم پڑ جانے کی بنا پر تماشا کرنے والے 9 افراد نے کورونا وائرس سے بچا کے لیے لایا گیا سینی ٹائزر مشروب کی جگہ پی لیا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی۔