خیر پور: پیسے نہ دینے پر گھر کو آگ  لگانے والی ٹک ٹاکر جیل منتقل

274

خیرپور (این این آئی) خیرپور میں والد کے پیسے دینے سے انکار پر گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی کو جیل بھیج دیا گیا۔ ملزمہ ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے فالج کے مریض والد سے ماڈلنگ کیلیے 2 لاکھ روپے مانگے تھے اور انکار پر گھر کو آگ لگا دی تھی جس سے
گھر کا سامان جل گیا تھا۔ والد کے مقدمہ درج کرانے پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔