عثمان بزدار نے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کر دیا

229

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کر دیا۔گزشتہ روز انصاف میڈیسن کارڈ کے اجرا کی تقریب ہوئی جس میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اورٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کیے۔پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862،
ہیپاٹائٹس 23560اور ٹی بی کے 70047مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اصل شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی اور تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے بعد مریض کسی بھی متعلقہ سینٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کے لیے علیحدہ ڈیسک بنانے کی ہدایت کی ہے۔