نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں‘ برطانیہ ڈیپورٹ کر سکتا ہے‘ شہزاد اکبر

281

اسلام آباد (صباح نیوز) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک سزا یافتہ مجرم ہے‘ برطانوی قوانین کے مطابق سزا یافتہ شخص کو ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔
انہوںنے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ایک خاص اجازت سے برطانیہ گئے‘ پاکستان سے3 افراد برطانیہ کے حوالے کیے جا چکے ہیں‘ ہم ایکسٹرا ڈیشن ٹریٹی کے تحت نوازشریف کو لاسکتے ہیں‘ عدالتیں بھی سمجھتی ہیں کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہیے۔