ٹنڈو محمد خان :این آئی سی وی ڈی میں بچے کے دل کی کامیاب سرجری

586

ٹنڈو محمد خان ( نمائندہ جسارت ) این آئی سی وی ڈی ٹنڈومحمد خان میں ایک سال کے بچے کی پیچیدہ ہارٹ سرجری کر کے زندگی بچائی گئی‘بچے کو رات گئے پیدائشی دل کی بیماری کے باعث نازک حالت میں این آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمد خان لایا گیا تھاجہاںاین آئی سی وی ڈی کے پیڈز سرجنز نے فوری طور بچے کو آپریشن تھیٹر منتقل کر کے جدید طریقہ کار سے منیملی انویسوِ ہارٹ سرجری کرے اس کی زندگی بچالی ‘پیڈز سرجن سعد بدر، پیڈز کارڈیا لوجو جسٹ ڈاکٹر حسین بخش اور اینستھیزیالوجسٹ ڈاکٹر کمل نے یہ پیچیدہ سرجری
سرانجام دی۔ بچے کا دل 20فیصد سے بھی کم کام کر رہا تھا،ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد اب بچہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کے مطابق ٹنڈو محمد خان جیسے چھوٹے شہر میں اس طرح کی پیچیدہ ہارٹ کامیاب سرجری این آئی سی وی ڈی کے لیے باعث فخر ہے‘ امراضِ قلب کے مریض علاج کے لئے پہلے ملک کے بڑے شہروں اور بیرون ملک جاتے تھے، مگر این آئی سی وی ڈی وہی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مریضوں کے گھروں کے قریب بالکل مفت فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ پروفیسر ندیم قمر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ این آئی سی وی ڈی سکھر اور ٹنڈو محمد خان میں بڑوں کی ہارٹ سرجری کے بعد بچوں کی ہارٹ سرجری کی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری و ساری رہیگا۔

p