ڈاکٹرنصیرعلی کرمانی کےانتقال پر اظہارتعزیت

347
طائف میں پاکستانی اسکول کے بانی ڈاکٹر نصیر علی کرمانی

سعودی شہر طائف میں پاکستانی کمیونٹی اسکول کے بانی اور جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر نصیر علی کرمانی کے پاکستان میں انتقال پر پی جے ایف کے چیئرمین امیر محمد خان اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ مکہ مکرمہ سے محمد عامل عثمانی نے جسارت کے بیورو چیف برائے سعودی عرب سید مسرت خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر نصیر علی کرمانی پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف کے بانی تھے۔ یہ اسکول 1973ء میں ملک فیصل بن عبدالعزیز شہید کے زمانے میں ڈاکٹر کرمانی ہی کی قیادت اور کوششوں سے قائم ہوا تھا۔