نیسلے ملازمین کو بحال کیا جائے

68

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن نیسلے پاکستان میں خود ساختہ جبری سیپریشن اسکیم کے ذریعے سے اب تک 100 سے زائد مزدوروں کو جبری طور پر ملازمتوں سے فارغ کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کرے اور مستقبل میں غیر قانونی حربوں سے بعض رہے۔پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن بہت جلد نیسلے پاکستان کے اس غیر قانونی عمل اور نکالے گئے مزدوروں کے بحالی کے لیے ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں گے۔