کورونا کے باوجود ہوزری سیکٹر کی ایکسپورٹ میں اضافہ

116

سال 2020ء میں کورونا کی عالمی وبا کے باوجود پاکستان کے کاٹن ٹیکسٹائل کے ہوزری سیکٹر کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے جولائی تا اکتوبر 2020-21 میں گزشتہ سال اس مدت کے مقابلے میں 12.30 فیصد اضافہ ہوا۔ اورنٹ ویئر ہوزری سیکٹر نے سب سے زیادہ 1.183 بلین ڈالرز کا کثیر فارن ایکسچینج (زرمبادلہ) پاکستان کے لیے حاصل کیا۔ جو موازنہ کے اعتبار سے ریڈی میڈ گارمنٹس سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی تصدیق پاکستان کے بیورو آف اسٹیٹکس نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بھی کی ہے۔ نٹ ویئر ہوزری کی ایکسپورٹ اس مذکورہ دورانیہ میں 1.053 بلین ڈالر سے بڑھ کر 1.183 بلین ڈالرز کی سطح تک ہوگئی ہے۔ اس سیکٹر کی ایکسپورٹ مصنوعات میں ہوڈیز، ٹی شرٹس، جرسی، پل اوور، موزے، ٹرائوزر، جیکٹس و گلوز وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں فیصل آباد کے صنعت کار نے بھی کہا ہے کہ ان کے پاس بے شمار یورپی یونین کے ایکسپورٹ آرڈر ہیں جس کو مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔