نیوسبزی منڈی ‘کورنگی میں خاتون اورنوجوان کی خودکشی

133

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہرقائدمیں ایک خاتون سمیت 2افراد نے خودکشی کرلی ،خاتون نے زہر کھا کر جب کہ 22 سالہ نوجوان نے گلے میں پھند اڈال کرخودکشی کی ،جب کہ ڈیفنس سے 50سالہ شخص کی لاش بر آمدہوئی ،سرجانی اور نیو سبزی منڈی میںہونے والی فائرنگ میں2افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدودمیں نیو سبزی منڈی کے قریب واقع ہنگوراگوٹھ میں رہائش پذیر 24سالہ نائلہ زوجہ غلام حیدرگھر میںزہریلی چیزکھانے سے دم توڑ گئی ۔ کورنگی کے جام صادق پل پر رسی سے لٹکی ہوئی سے 22سالہ سہیل کی لاش برآمد ہوئی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے سے ہوئی تھی، ڈیفنس فیز 7 میں واقع ایک فلیٹ سے 50سالہ سہیل ولد سلطان کی لاش برآمد ہوئی ۔سرجانی ٹاؤن میں مسلح رہزنوں نے35سالہ شہری عمر فاروق کو لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کے زخمی کردیااور فرار ہوگئے ،جب کہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں ا س کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، سہراب گوٹھ میں واقع گنامنڈی میں مسلح موٹرسائیکل سوار شخص نے 18سالہ اسرائیل ولد تازہ گل کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا جب کہ زخمی کو اسپتال روانہ کردیا گیا،جہاںاس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کوشاخسانہ ہے ۔