خادم حسین رضوی نے ساری زندگی ناموس رسالتؐ میں گزاری،وسیم رضا

103

کراچی ( پ ر )تحریک محبان اعلیٰ حضرت کے زیر اہتمام مرکز باب الاسلام ہری جامع مسجد میں علامہ خادم حسین رضوی کے ایصال ثواب کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، نعت خواں اور عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک محمد وسیم رضا عطاری نے علامہ خادم حسین رضوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر المجاہدین نے ساری زندگی دین اسلام کی خدمت اور ناموس رسالت کے تحفظ میں گزاری اور دنیا نے دیکھا جو اللہ اور اس کے رسولؐ کا ہوجاتا ہے تو پھر جنازے ان کے عشق کی گواہی دیتے ہیں۔