ماجو میں اساتذہ کیلیے آن لائن ٹیچنگ کی تربیت حاصل کرنا لازمی قرار

182

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی اساتذہ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل(کیو ای سی) کی ضرورت کے ایک حصہ کے طور پر تمام فیکلٹی ممبران کے لیے ان کو ان کی تیکنیکی قابلیت سے قطع نظر آن لائن ٹیچینگ کی تربیت حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔یونیورسٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق اس ضمن میں 3 تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جس کا پہلا سیشن شروع ہوچکا ہے اور دوسرے سیشن کا اعلان ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کریں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیچنگ کورس کی تربیت مکمل ہوجانے پر اساتذہ کو سرٹیفیکٹس دیے جائیں گے ۔