اسکول امتحانی فارم پر لکھی گئی فیس ہی طلبہ سے وصول کریں،چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ

134

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بورڈ سے الحاق تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بورڈ سے جاری کیے گئے امتحانی فارمز پر لکھی گئی رقم کے مطابق ہی طلبہ سے فیسیں وصول کریں۔زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔