تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے‘عامرمرتضیٰ

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عامر مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے انہوںنے کہاکہ ہم وزیر تعلیم سعید غنی کے فیصلے کوسراہتے ہیںاورماہرین تعلیم کی اکثریت نے اسکولز نہ بند کرنے کی تجویز دی جسے اسٹیئرنگ کمیٹی نے منظور کرکے پسما کے مؤقف کی تائید کر دی ہے۔ عامر مرتضیٰ نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی سات ماہ اسکولوں کی چھٹیاں ہونے سے طلبہ و طالبات کا شدیدتعلیمی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے اسکولز اور طلبہ مزید چھٹیوں کے متحمل نہیںہو سکتے۔ انہوںنے کہاکہ اسکولز بند نہ کرنے کے حکومتی فیصلے سے طلبہ،والدین اور اساتذہ مطمئن ہیںچونکہ اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ صوبے میں تعلیم کے بہتر مفاد میں کیا گیا ہے جس پر آرمی چیف، وزیر اعلیٰ سندھ،وزیر تعلیم اور این سی او سی کے ارکان مبارکباد کے مستحق ہیںعامر مرتضیٰ نے کہاکہ گزشتہ سات ماہ میں طلبہ کا تعلیمی نقصان پورا کرنے میں کافی وقت درکار ہے اس تعلیمی نقصان کو پورا کرنے میں نجی تعلیمی ادارے اور اساتذہ کوششوں میں مصروف ہیںتا کہ جو طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو چکا ہے اسے پورا کیا جا سکے۔