مولانا کوکشمیر کمیٹی کاہیڈ بنادو تحریک چھوڑدیںگے ‘خرم شیرزمان

285

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہمولانا فضل الرحمان کو آج ہی کشمیر کمیٹی کا ہیڈ بنادیا جائے تو وہ ساری تحریکیں چھوڑ دیں گے۔مولانا کو صرف مراعات کی فکر ہے۔انہیں گھر گاڑی دی جائے تو سب ختم کردیں گے۔انہوںنے کہاکہ کورونا واپس ملک بھر میں پھیل رہا ہے اورپوری دنیا اس وقت شدید متاثر ہورہی ہے۔پاکستان میں اپوزیشن نے تماشا لگایا ہوا ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ لوگ مرتے ہیں تو مریں ان کی سیاست جاری رہے۔ان کی سیاست کا مقصد صرف این آر او کا حصول ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی اور پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کشمیر میں ن لیگ نے دو ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈائون کیا ہوا ہے۔پیپلز پارٹی نے بھی کراچی میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے لیکن پشاور کے اندر یہ لوگ جلسہ کرنے جارہے ہیں۔13.39 مثبت کیسز کا ریشو پشاور میں چل رہا ہے۔پاکستان کی یہ دو جماعتیں دو نمبر جماعتیں ہیں۔پاکستان کورونا کا مقابلہ کرنے والا دنیا کا بہترین ملک ہے۔پاکستان کی اکانومی اور فارن پالیسی بہتر ہورہی ہے۔یہ لوگ ملک کو لوٹنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔یہ لوگ جلسوں کے ذریعے عوام کو مارنا چاہتے ہیں۔