سیف اللہ خالد نے برمی باشندوں کی عملی خدمت کی ہے ‘نور حسین ارکانی

269

کراچی(پ ر)پاکستان برمیز ویلفیئر أرگنائزیشن کے صدر نور حسین اراکانی نے روہنگیا سولیڈرٹی أرگنائزیشن کے سابق صدر اور برمی مسلمانوں کے ترجمان رسالے کے مدیر سیف اللہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ خالد زندگی بھر برمی باشندوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور عالمی سطح پر برمی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پوری دنیا کے سامنے پیش کیے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے۔سیف اللہ خالد برمی قوم کے محسن تھے ۔انہوں نے مظلوم قوم کی قیادت کی اور قیادت کا حق ادا کیا۔ان کے انتقال سے برمی زبان بولنے والے پاکستانی ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔ان کی کمی تادیر پوری نہیں ہوسکے گی۔