فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن 4دہشت گرد ہلاک ، اہلکار شہید

99

 

راولپنڈی(آن لائن)شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جب کہ پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات گئے سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے شمال مغربی علاقے سپن وام میں دریائے کیٹو ک کے نزدیک دہشت گردوں کی ایک کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔جونہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائو کیا
دہشت گردوں نے علاقے سے فرار ہونے کے لیے فائرنگ کر دی تاہم سیکورٹی فورسز کی جانب سے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاگیا،فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 27 سالہ سپاہی صدام سکنہ کرک خیبرپختونخوا شہید ہو گیا جب کہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے ۔