بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، شاہ محمود

204

ملتان(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔بھارت نے دہشت گردی کے سیل کے لیے 80ارب کی رقم مختص کی ہے۔ پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ کو نکال باہر کریں گے،اتوار کو میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے لیے سیل بنایا ہے، بھارت نے دہشت گردی کے سیل کے لیے 80ارب کی رقم مختص کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارت کا رویہ غیرذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی، خطے میں امن ہماری اولین خواہش ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ کو نکال باہر کریں گے۔