خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے عوام دشمن ایجنڈے کو ناکام بنادیا،وزیر اطلاعات

536
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے عوام دشمن ایجنڈے کو ناکام بنادیا، عوام نے جلسے کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا کہ وہ سیاسی بصیرت رکھنے والے باشعور لوگ ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم)کے پشاور جلسے پر ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میںوفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام نے جلسے کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا کہ وہ سیاسی بصیرت رکھنے والے باشعور لوگ ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کی اپیل پر خود کو کورونا سے محفوظ رکھا۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے عوام دشمن ایجنڈے کو بھی کو ناکام بنا دیا،جلسے میں لوگوں کی کم دلچسپی اور شرکت عوام کا اپوزیشن پر عدم اعتماد کا واضح اظہار ہے،کورونا وباء  ایک حقیقت ہے افسانہ نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ان کا جلسوں پر اصرار ان کی ڈھٹائی اور عوام دشمنی کا عکاس ہے،اپوزیشن نے قانون کے احترام اور عوام کی صحت کی بجائے ہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی،جلسے کے شرکاء  سے کہتا ہوں کہ خود کو قرنطینہ میں لے جائیں،اپنا اور دوسروں کا خیال کریں۔