وزیراعظم کا ملک بھر میں لاک ڈائون کا عندیہ

520

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کیسز کی شرح یہی رہی تو مکمل لاک ڈاؤن پر مجبور ہوں گے اور نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی.

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم این آر او کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے اور میں واضح کردوں کہ یہ لاکھوں جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر تشویشناک ہے اور پی ڈی ایم اپنے جلسوں سے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، 15 روز کے دوران کورونا مریضوں کی وینٹی لیٹر پر منتقلی بڑھی ہے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹر پر جانیوالے کورونا مریضوں کی شرح 200 فیصد رہی جبکہ کراچی 148، لاہور 114، اسلام آباد میں 65 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر گئے، کیسز کی شرح یہی رہی تو مکمل لاک ڈاؤن پر مجبور ہوں گے اور نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی.