مریم نواز کا دادی کے انتقال پر نواز شریف کو اہم مشورہ

508

لاہور: مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے دادی کے انتقال پر اپنے والد نواز شریف کو اہم مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ واپس پاکستان نہ آئیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئےکہاکہ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا،دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے 2 گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فوراً لاہور کی لیے روانہ ہو گئی، میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔

مریم نواز نے کہا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں،یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔