رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 3دہشتگر گرفتار

581

کراچی:  جرائم کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ پولیس کی بھی  بڑھتے ہوئے جرائم کے روک تھام کے لئے مستقل طور پر کارروائیاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران 3دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن سے3مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں جبکہ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے عسکری تربیت حاصل کی ہے اور کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد بم بنانے کے ماہر تھے اور پولیس پرحملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں میں یاسین عرف ابو حنظلہ، اکرام اللہ عرف فیصل، محمد خالدعرف منصور شامل ہیں اور دہشتگردوں نے متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیاہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جو تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب مبینہ  اغواء کی واردات ہوئی جس میں مسلح افراد اسلحے کے زور پر ایک شخص کو ہوٹل سے اغواکرکے پیدل ہی اپنے ساتھ لے گئے۔

تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض اور واسکٹ میں مبلوس شخص کو ریکی کرتے ہوئے جبکہ پولیس ایسی کسی بھی نے  اغواء کی مبینہ واردات سے لاعلمی کا اظہارکردیا ہے،  سہراب گوٹھ اور متصل علاقوں میں مسلح افراد کی کھلے عام نقل وحرکت شہریوں کے لیے خوف کا باعث بننے لگی ہے۔