فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے

724

لاہور: بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔

قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔ اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہونے، ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعدد مرتبہ چک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی، جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کے ہمراہ 23 نومبر کی صبح روانہ نہیں ہوں گے، ٹیم منیجمنٹ نے فخر زمان کا متبادل نہ لنے کا فصلہ کیا ہے۔

۔پی سی بی کے مطابق بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر آئسولیٹ کردیا گام ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل پینل فخر زمان سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ ان کی مکمل صحت یابی تک ان سے رابطے میں رہے گا۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر اور پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ 21 نومبر کو اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ فخر زمان کے لئے گئے کورنا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی تاہم 22 نومبر کو ان میں تیز بخار کی علامت ظاہر ہوئیں۔

خیال رہے کہ قومی اسکواڈ 23 نومبر کی صبح 3 بجے لاہور سے نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔