عباسی شہید اسپتال میں کورونا کا حملہ، 3 شعبے بند

109

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کےسب سےبڑےاسپتال عباسی شہید میں کورونا وائرس کا بڑا حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹرز سمیت ایک ہی روز میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  جبکہ کورونا سے ایک مریض انتقال بھی  کرگیا جس کے بعد اسپتال کے3 شعبہ جات بند کردیئےگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں کورونا وائرس کا بڑا حملہ ہوا ہے اور ایک ہی روز میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض انتقال کرگیا ہے جبکہ کورونا وائرس سے 6 ڈاکٹرز، 3 مریض اور ایک خاکروب متاثر ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثر ہونیوالا عباسی شہید اسپتال کا خاکروب جاوید مسیح انتقال کرگیا۔

متاثر ہونے والوں میں پیڈز سرجری کے1 آر ایم او اور 3 ہاوس آفیسرز جبکہ متاثرہونیوالی خاتون ڈاکٹر کا تعلق الٹراساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ سے ہے اور شعبہ پلاسٹک سرجری کے ایک ڈاکٹربھی وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت نے عباسی شہید اسپتال کےتین شعبہ جات کوفوری بند کردیا گیا جبکہ سرجیکل ٹو کا شعبہ بند کرکے مریضوں کو شعبہ یورولوجی منتقل کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 جبکہ 7,662 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہوگئی۔