ایک دن میں کورونا سے مزید 59 اموات، 2,665 نئے کیسز رپورٹ

268

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 جبکہ 7,662 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 62 ہزار 227، پنجاب میں 114,010 ،بلوچستان میں 16,744، خیبرپختونخواہ 44,097، گلگت بلتستان میں 4,526، اسلام آباد میں 26,569 اور آزاد کشمیر میں 6000 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔ 5,180,026

سندھ میں موزی مرض سے 2,816، پنجاب 2,848، خیبرپختونخوا 1,325، اسلام آباد 278، گلگت بلتستان 94، بلوچستان 161 اورآزاد کشمیر میں 140 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 29 ہزار 828 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 51 لاکھ 80 ہزار 26 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38 ہزار 983  ٹیسٹ کے دوران 2,665 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 59 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,653 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 84 لاکھ 94  ہزار 801 افراد متاثر، 13 لاکھ 86 ہزار 570 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 46 لاکھ 79  ہزار 54 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔