عوام کو کمتر سمجھنا اپوزیشن کی ظالمانہ سوچ ہے،شہباز گل

65

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بختاور کی منگنی پر کورونا ٹیسٹ لازم لیکن عوام کی جانوں کا خیال نہیں ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنی صاحبزادی کی منگنی پر تو انہوں نے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ لازمی
کراکر آناورنہ بلاول ہاؤس نہیں آنا۔ لیکن خلق خدا کو جلسوں میں بلاتے ہو تو ان کی جانوں کا خیال کیوں نہیں رکھتے، یہ ہے وہ فرعونیت اور ظالمانہ سوچ جو عوام کو کم تر سمجھتے ہیں۔