صوبائی وزیر داخلہ حملہ کیس، سہولت کار کو 10سال قید کی سزا

151

راولپنڈی (آن لائن)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے ضلع اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ پنجاب پر خود کش حملہ کیس کے سہولت کار کو بارود برآمدگی کیس میں جرم ثابت ہونے پر10سال قید کی سزا سنادی ہے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے قاسم معاویہ نامی ملزم کو گرفتارکر کے اس سے بارود برآمد کیا تھااٹک کے علاقہ شادی خیل میں 16اگست2015کوخود کش حملے میں سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے علاوہ پنجاب پولیس کے 1 ڈی ایس پی اٹک سرکل سید شوکت علی شاہ،1انسپکٹر اور سب انسپکٹر سمیت 22افراد جاں بحق اور19افراد زخمی ہوئے تھے ۔