پی ڈی ایم مستردشدہ عناصر کاٹولہ ہے،عثمان بزدار

506
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایوان اقبال میں نعت ، تقریری اور کوئز مقابلہ جیتنے والی طالبہ کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں

لاہور( آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم مستردشدہ عناصر کا ٹولہ ہے،یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ،اس ٹولے کاایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم پی اے چودھری اشرف انصاف اور چودھری یونس انصاری نے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد اکاظہار کیااوراپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیہ کی مذمت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے اداروں کااحترام سب پر لازم ہے ،قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ،مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔