لاہور، رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی

74

لاہور (آن لائن) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے خلاف درج منشیات کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمے کی آئندہ سماعت 5 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ دوران سماعت
مقدمہ کے ملزم رانا ثناء اللہ عدالت میں موجود تھے۔ تاہم گزشتہ روز بھی رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ اے این ایف پراسیکیوٹر کے اسرار پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ اور وقت کا پتہ ہے پہلے وکلاء اپنے دلائل مکمل کریں۔