ایم کیو ایم کے سابق رہنما کامران ٹیسوری کے خلاف مقدمہ درج

125

کراچی (آن لائن)ریلوے کی زمین پر قبضہ کرکے غیرقانونی تعمیرات کرنے پر ایم کیو ایم کے سابق رہنما کامران ٹیسوری کے خلاف مقدمہ درج، مقدمہ ریلوے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مدعی نے موقف اپنایا ہے کہ کامران ٹیسوری نے گلشن
اقبال کے علاقے میں ریلوے کی 2783 گز زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات کیں جسے روکا جائے۔مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے مذکورہ زمین کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تعمیراتی کام کو بھی رکوادیا گیا ہے۔جبکہ کامران ٹیسوری نے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔