معصوم لڑکیوں سے زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے

230

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ساجن پنہور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معصوم لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اس حوالے سے ہیومن رائٹس کا ایک اجلاس ہوا جس میں بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد ساجن پنہور نے کہا کہ ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات افسوسناک حد تک بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا نہ ملنا ہے۔ زیادتی کے معاملے میں کمزور ایف آئی ار کاٹی جاتی ہے، زیادتی کا شکار معصوم بچوں اور لڑکیوں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی معصوم لڑکی کا مذہب تبدیل کراکر شادی کرانے کے واقعات بھی ملک میں مذہب کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، ان کی روک تھام کی جائے۔