علامہ خادم حسین رضوی امت مسلمہ کی ایک توانا آواز تھے، حافظ ارمان احمد

329

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام س ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوہان، قاری سعداللہ خان حیدری، مولانا اشرف بنوری، قاری ابراہیم قریشی، صاحبزادہ عتیق الرحمن، قاری ضیاء الرحمن مدنی محمد علی شیخ حافظ عبدالوحید مغل اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر ان کے لواحقین اور تحریک لبیک کے تمام کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کے علامہ خادم حسین رضوی امت مسلمہ کی ایک توانا آواز تھے، ان کے انتقال سے ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے اللہ پاک علامہ مرحوم کی دینی خدمات کو قبول فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔