سلیم بجاری کی خودکشی کرنیوالے نعمان رشید کے گھر آمد

37

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر سلیم بجاری کی گذشتہ دنوں خود کشی کرنے والے بلڈر نعمان رشید کے گھر پہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سلیم بجاری نے لیاقت کالونی حیدرآباد پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ گزشتہ دنوں لیاقت کالونی کے رہائشی معروف بلڈر نعمان رشید نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی جس کے بعد ان کے موبائل ریکارڈ میں اکاؤنٹ آفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے کے انکشافات ہوئے تھے۔