لبیک نے لاہور کو کورونا ٹائم بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی، فواد چودھری

83

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے لاہور کو کورونا ٹائم بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی۔ ہفتہ کوفواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے، لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پشاور سے ملتان تک پیپلز پارٹی اور ن لیگ حشر بپا کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان نے لاہور کو کورونا ٹائم بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی۔