کورونا لہر،بچت بازار بندش کافیصلہ احسن اقدام ہے، سلیم الدین

144

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے اتوار بچت بازار کی بندش کا ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ دور اندیشانہ اقدام ہے۔ کورونا کوڈ 19- کے دوسری لہر کی تباہ کاریوں کے سبب یہ ضروری تھا کہ عوامی زندگی کو محفوظ بنایا جائے اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کا بروقت اقدام قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کے ختم ہونے پر تاجر برادری دوبارہ انتظامیہ سے اتوار بازار کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے بچت بازار کے انعقاد، بہترانتظام اور عوام کو ریلیف دلانے پر ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد اشتیاق علی منگی اور اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو کی کارکردگی کو سراہا ہے۔