جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ 6دوست جاںبحق

202

مریدکے ( این این آئی)علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جانے والی گاڑی جی ٹی روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں6 نوجوان دوست جاں بحق ہو گئے۔ہلاک شدگان میں18سالہ
اسامہ ،24سالہ بدر ،22سالہ علی رضا،28سالہ اجمل،35سالہ شاہد اور19سالہ مرتضیٰ شامل ہے ۔حادثے کے نتیجے میں 4 دوست موقع پر ہی جبکہ 2اسپتال منتقل کرتے دم توڑ گئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔