ملائیشیا کی زیرمیزبانی ایشیابحرالکاہل اقتصادی رابطہ فورم کا سربراہ اجلاس

907
کوالالمپور: ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سربراہان اظہارِ خیال کررہے ہیں

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کی میزبانی میں ایشیا بحر الکاہل اقتصادی رابطہ فورم کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں روابط، اقتصادی معاملات اور باہمی تجارت سمیت کئی موضوعات زیر بحث آئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپانی زویر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے خطاب کرتے ہوئے خطے میں آزاد تجارت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین پر مبنی آزاد تجارت، سرمایہ کاری اور روابط میں اضافہ ایک آزاد و کھلے خطے کے تحفظ میں مددگار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان جامع علاقائی اقتصادی شراکت داری کو جلد عمل میں لانے کے لیے کوششوں میں تیزی لائے گا۔