امریکی ریاست وسکونسن میں فائرنگ‘8 افراد زخمی

82

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست وسکونسن کے ایک مال میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واووا ٹوسہ کے میئر ڈینس مک برائیڈ نے بتایا کہ شاپنگ مال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر راستے بند کردیے اور مال کو سیل کردیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔