انڈونیشیا: بوتلوں میں بند کرکے طوطے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

108

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں طوطوں کو بوتل میں بند کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس نے پلاسٹک کی بوتلوں میں بند 64 زندہ طوطے برآمد کرلیے جب کہ 10 طوطے مردہ حالت میں پائے گئے۔ حکام کے مطابق شپ کریو نے ایک بڑے ڈبے کو پرندوں کے شور کی آواز سننے پر کھولا گیا تو اس میں سے درجنوں طوطے برآمد ہوئے، جنہیں اندرون ملک کی مارکیٹ یا یورپ اسمگل کیا جانا تھا۔