مشرقی اور مغربی لیبیا کے درمیان زمینی راستوں کی بحالی

111

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں متحارب فریقوں نے ملک کے مشرق اور مغرب کے درمیان کئی ماہ سے بند زمینی راستوں کو کھولنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت فریقین کے نمایندوں پر مشتمل عسکری کمیٹی کے اجلاس میں طے پائے گئے فیصلوں اور مفاہمتی سمجھوتے کا عملی نتیجہ ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصراتہ شہر میں وفاقی حکومت کی معاون فورسز نے الجفرہ کی سمت القداحیہ کو وادی زمزم سے ملانے والے داخلی راستوں پر سے رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔