فرسٹ یونائیٹڈ کپ ، ایونجرزکلب کی دوسری کامیابی

223

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ کپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ فیصلہ کن ثابت ہوا، ینگ فائٹرز گرائونڈ پر ایونجر سی سی نے محمد حسین کولٹس 7 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ، میچ کی خاص بات محمد دینا،زین،مہر اللہ،اعجازاور حماد کا عمدہ کھیل تھا،ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے محمد حسین کولٹس کی ٹیم 108رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،اعجاز37،مہر اللہ نے30رنز اسکورز بنائے،محمد دینا نے 4 وکٹیں، حماد نے 2،سید اسد، عطاء الرحمن اور عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ایونجرز سی سی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکورز 109رنز 16.2اوورز میں حاصل کر لیے۔