آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کے ٹکٹ فروخت ہو گئے

89

سڈنی (جسارت نیوز)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان محدود اوورز کی سیریز کے 6 میں سے 5 میچوں کے ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔ 27 نومبر کو سڈنی کے پہلے ایک روزہ میچ کی 1,900 نشستیں دستیاب ہیں جبکہ سٹیڈیم میں 50 فیصد تماشائیوں کیلئے نشستیں رکھی گئی ہی۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا، اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر، تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری اور چوتھا ٹیسٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا۔