قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے ہی اسد شفیق کی فارم بحال ہوگئی

302

کراچی(اے پی پی ) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹیں کھو کر 148 رنز بنا لئیے ہیں زین عباس 75 اور سیف بدر27 رنز پر تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے عمران رفیق 42 اور مختار احمد دو رنز پر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں تابش خان اور حسن محسن نے دو وکٹیں حاصل کی۔اس سے قبل سندھ نے 289 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 383 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی کپتان اسد شفیق نے 241 گیندوں پر 141 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 18 چوکے شامل تھے عمیر بن یوسف 153 رنز پر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز 253 گیندوں تک رہی جس میں 15 چوکے شامل تھے زاہد محمود نے 84 رنز دیکرچار کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ضیاء￿ الحق، محمد عمران اور بلاول بھٹی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں دوسرے روز کھیل کیاختتام پر سنٹرل پنجاب کی ٹیم خیبر پختونخواہ کے خلاف دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار ہے سنٹرل پنجاب کے 65 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں علی زریاب 19 اور احمد شہزاد 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں سعد نسیم 14 اور محمد سعد 3 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ساجد خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا وہ میچ میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔اس سے قبل خیبر پختونخواہ کی ٹیم سنٹرل پنجاب کے 158 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی خیبر پختونخواہ کی جانب سے خالد عثمان ناقابل شکست 92 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کی 141 گیندوں پر کھیلی جانے والی اننگز میں 10 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ کامران غلام نے 43 رنز بنا ئے خیبر پختونخواہ نے 61 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تھا۔ سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود اور بلال آصف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ناردرن نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنزبنا لئے ہیں فیضان ریاض نے 78 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا محمد نواز 39 رنز پر ناٹ آٹ ہیں تاج ولی اور کاشف بھٹی نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بلوچستان نے 257 رنز پانچ کھلاڑیوں کے آؤٹ پر دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 418 رنز بنا کر آ ؤٹ ہو گئی۔ بسمہ اللہ خان 38 اور کاشف بھٹی 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پہلے روز پہلے روز عظیم گھمن نے 95 اورایاض تصور نے 71 رنز بنائے تھے ناردرن کی جانب سے نعمان علی نے چار محمد نواز اور ناصر نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔