کر کٹ لوورزلیگ، ینگ پاک فلیگ کی شاندار کامیابی

134

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاعر نہال صدیقی میموریل اسپورٹس فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام کر کٹ لوورز لیگ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا، گروپ اے کے میچ میں ینگ پاک فلیگ سی سی نے کراچی لائینز کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کر لی میچ کی خصوصیت محمد فراز خان کا آل رائونڈ کھیل،نظام الدین کی شاندار نصف سنچری،عدیل ظفر،عمیر حسین کا عمدہ کھیل تھا، برائٹ گرائونڈ پرٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے کراچی لائینز نے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز کاٹارگٹ دیا، عدیل ظفر47، عظیم خان29اور عمیر حسین نے 21رنز اسکورز کیے، آف اسپنر محمد فراز خان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،معیز احمد نے 2، ممتاز اور عاطف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جواب میں ینگ پاک فلیگ کلب نے مطلوبہ حدف 20.4اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنالئے، نظام الدین شاندار نصف سنچری63رنز،محمد فراز خان نے 23،عرفان حیدر21اور عدنان احمد نے 15رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وجاہت اور شعیب نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں،محمد فراز خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،عاصم قریشی اور انتخاب عالم نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔