پاکستان کو 2 انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت مل گئی

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹینس کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ( آئی ٹی ایف) نے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرانیکی اجازت دے دی۔ آئی ٹی ایف کی اجازت کے بعد پاکستان جونیئر ٹینس کے بیک ٹو بیک 2 انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔پہلا آئی ٹی ایف جونیئر جی 5 ٹورنامنٹ 23 تا 29 نومبر اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا جونیئر جی 5 ایونٹ 30 نومبر سے 5 دسمبر کوہوگا۔پاکستان میں ہو رہے اس ایونٹ میں امریکا، روس، برطانیہ، جاپان، نیپال، ترکی کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے مطابق ایونٹس میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے اور انہیں قرنطینہ کرنا ہوگا۔پی ٹی ایم کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔