امام الدین،ایوب قاضی اور ڈاکٹر عبد الشکور سے اظہارتعزیت

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اراکین جماعت اسلامی امام الدین کی اہلیہ ، ایوب قاضی کے والد اور ڈاکٹر عبد الشکور کی اہلیہ کے انتقال پرمحمد اسحاق خان، محمود الحسن،قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع غربی فضل احد،قائم مقام قیم ضلع مدثر حسین انصاری، نائب امراء عارف خان، ماسٹر امین اللہ، گل واحد ندیم،خالد زمان شیخ ،ڈپٹی جنر ل سیکرٹری گل رحیم،عثمان اعوان ، ڈاکٹر نورالحق ، گوہر الرحمان ،صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی انعام الرحمان، پریس سیکریٹری اسماعیل غازی اور حمید اللہ نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت ، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔درین اثنا ء نماز جنازہ میں محمد اسحاق خان اور فضل احد سمیت علاقائی و زونل ذمہ داران نے شرکت کی۔