ٹک ٹاک کا جنون محنت کش کی جان لے گیا

173

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹک ٹاک کاجنون محنت کش کی جان لے گیا ،گلستان جوہرمیں 23سالہ سیکورٹی گارڈ سلامت کی موت ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول چلنے سے ہوئی،ایس ایچ او عنایت مروت کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوا تھا، پولیس نے جب متوفی سلامت کا موبائل فون چیک تو معلوم ہوا کہ وہ ٹک ٹاک بنارہا تھا ،پستول میں گولی چمبرمیں تھی، وڈیوبناتے ہوئے پستول چل گئی، ماتھے پرگولی لگی جوسرکے پچھلے حصے سے باہرنکلی۔سلامت کی لاش کوجناح اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردیاگیا۔